شانِ ساہیوال

قاضی عبدالرحمن

Qazi Abdul Rehman

ساہیوال ٹائمز کے سلسلہ "شانِ ساہیوال" میں آج کی شخصیت ہیں قاضی عبدالرحمن !

جی ہاں! 1960ء میں جب پاکستان کا دارالحکومت کراچی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا تو حکومت کی طرف سے نئے نویلے دارالحکومت کا نام تجویز کرنے کا اعلان کیا گیا۔ تب تحصیل عارفوالہ ضلع منٹگمری (ساہیوال) کے رہائشی معتبر شخصیت قاضی عبدالرحمن کا تجویز کردہ نام "اسلام آباد" منتخب کیا گیا۔ یہ عارفوالہ اور منٹگمری ضلع کے لیے بڑے اعزاز کی بات تھی۔
بعد ازاں پاکپتن کے ضلع بننے سے عارفوالہ بھی ساہیوال سے الگ ہوگیا۔۔مگر یہ اعزاز عارفوالہ کے ساتھ ساتھ منٹگمری کے نام بھی امر ہوگیا۔۔