شانِ ساہیوال
شفیق چشتی — شانِ ساہیوال

کبڈی کے نامور کھلاڑی جناب شفیق چشتی!
پاکستان کے معروف کبڈی پلیئر شفیق احمد چشتی کا تعلق چک 87/9-ایل ساہیوال سے ہے۔ شفیق چشتی پاکستان کبڈی ٹیم کے سابق کپتان رہے ہیں اور اپنی جارحانہ ریڈنگ کی وجہ سے کبڈی کے شائقین انہیں محبت سے “ٹائیگر آف پاکستان” بھی کہتے ہیں۔
چشتی محض ایک کھلاڑی نہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہیں۔ انہوں نے ثابت کیا کہ اگر انسان میں لگن، محنت اور مستقل مزاجی ہو تو وہ گاؤں کی مٹی سے اٹھ کر عالمی میدانوں تک اپنا نام بنا سکتا ہے۔
2020 کے کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 43-41 سے شکست دے کر پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، اور اس کامیابی میں شفیق چشتی نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
چشتی نہایت ملنسار اور سادہ انسان ہیں۔ بجا طور شفیق چشتی کو ہم فخرِ ساہیوال اور شانِ ساہیوال کہہ سکتے ہیں۔


